وزارت ریلوے نے حادثات میں ہونے والے جان ومال کے نقصان کو کم سے کم کرنے
کے مقصد سے پانچ سال میں تقریبا تمام 53 ہزار ریل ڈبوں میں مروجہ ا سکرو کو
بدل کرکے جدید ایل ایچ بی ڈبوں میں لگنے والی سینٹر بفر کپلر (سی بی سی )
لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاستی انتخابات کے بعد جنگی پیمانے پر یہ کام
شروع کیا جائے گا۔ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے حال ہی میں ہونے والے ریل حادثوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔مختلف سطحوں پر بات چیت میں دوبارہ یہ سچائی ابھر کر آئي ہے کہ ریلوے
حادثات میں جان ومال کے نقصان کا سبب ٹرین کے ڈبوں کا ایک دوسرے پر چڑھ
جانا ہے۔